7 فروری 2015 - 21:11
سعودی عرب میں گرفتاریاں،دہشت گردی کا الزام

سعودی عرب نے حالیہ مہینوں کے دوران سیکڑوں افراد کو ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نےگزشتہ چار ماہ کے دوران چار سو اناسی افراد کو دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ان میں سے تین سو ترسٹھ سعودی باشندے ہیں- یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر بعض مغربی ممالک کے ساتھ مل کر داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کی مالی اور فوجی مدد کر رہے ہیں لیکن اب ان ملکوں کو انہی گروہوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں-
دوسری جانب سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم کارکنوں نے رپورٹ دی ہے کہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک سعودی عرب میں پچیس افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے- سعودی عرب میں رواں سال کے دوران سزائے موت پر عمل درآمد میں تیزی آئی ہے اور ہر ہفتے کم از کم دو افراد کو مختلف جرائم میں سزائے موت دی جا رہی ہے-
دریں اثنا انسانی حقوق کی چوبیس بین الااقوامی تنظیموں نے ایک خط میں سعودی عرب کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جیل میں قید دو سرگرم سیاسی کارکنوں ولید ابوالخیر اور رانف بدوی کو رہا کر دیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲